کینال روڈسے ملحقہ ایریا کی خوبصورتی اجاگر کرنے کیلئے کام جاری

 کینال روڈسے ملحقہ ایریا کی خوبصورتی اجاگر کرنے کیلئے کام جاری

کمشنر فیصل آباد کا دورہ، فٹ پاتھ پر دیدہ زیب ٹائلز، معیاری پلانٹیشن کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیوٹیفیکیشن اقدامات کے تحت کینال روڈ پر نصرت فتح علی خاں انڈرپاس سے کینال روڈ کی جانب نہر رکھ برانچ کے ساتھ ایک کلومیٹر ایریا کی خوبصورتی اجاگر کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کینال روڈ کا دورہ کیا اور فٹ پاتھ پر دیدہ زیب ٹائلز لگانے کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چودھری اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک مرتضیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کمشنر نے ٹائلز کی کوالٹی چیک کی اور ٹھیکیدار کو دن رات کام کرکے منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے پی ایچ اے کو نہر کے ساتھ موجود جگہ پر معیاری پلانٹیشن کرنے اور درختوں پر لائٹنگ کا ٹاسک بھی دیا۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ شہریوں کی دلچسپی اور خوبصورتی کے اس منصوبہ کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، جس سے کینال روڈ پر سفر کرنے والوں کو دلکش اور خوشگوار ماحول میسر آئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں