چنیوٹ :فوڈ حکام کی قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری

چنیوٹ :فوڈ حکام کی قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری

مجموعی طور پرایک لاکھ 39ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے :ڈاکٹر قاسم رضا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ ضلع بھر میں 100 سے زائد انسپکشنز کی گئیں اور اس دوران دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے 36دودھ بردار گاڑیوں اورلیکٹو سکین مشین سے 5400 لٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پرایک لاکھ 39ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی، قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں