دکاندار سکیورٹی کا انتظام نہ کرنے پر گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا انتظام نہ کرنے پردکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔
اس دوران دکان پر نہ تو سکیورٹی گارڈ تعینات پایا گیا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی تھی۔ جس پر پولیس نے دکاندار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔