دوخواتین سے اغوا کے بعد اور تیسری سے گھر میں گھس کر زیادتی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی او رشادی شدہ خاتون کو اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے میں آصفہ کی جواں سالہ بیٹی جبکہ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں ذوالفقار کی شادی شدہ بیٹی کو ملزموں نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ ملت ٹاؤن میں (ن)نامی خاتون گھر پر اکیلی تھی کہ ملزم زبردستی داخل ہوکر زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدما ت درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔