3مقدمات میں سزائے موت عمر قید، جرمانے کی سزائیں
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تین مقدمات میں مجرموں کو سزائیں ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم نے قتل مقدمہ میں مجرم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
ایڈیشنل سیشن جج لالیاں فیاض احمد نے تھانہ کانڈیوال کے رابری معہ قتل مقدمہ میں آصف کو سزائے موت ،ساجد اوردانش کو دس دس سال قید اور جرمانہ کی سزاسنائی۔ ایڈیشنل سیشن قمر الزمان بھٹی نے تھانہ لنگرانہ کے قتل میں مقدمہ میں شاہیل کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرما نہ کی سزا سنائی۔