کوالٹی کنٹرول بورڈاجلاس،28کیسز ڈرگ کورٹ ریفر

 کوالٹی کنٹرول بورڈاجلاس،28کیسز ڈرگ کورٹ ریفر

16کو وارننگ، دو کیس موخر ، ایک سٹور مالک پر مقدمہ کرانے کافیصلہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے میڈیکل سٹوروں اور ان کوالیفائیڈ افراد کی طرف سے چلائے جانے والے میڈیکل کلینکس کیخلاف محکمانہ کارروائی کے 47 کیسز میں قصورواروں کا موقف سنا۔بورڈ نے مستند جواز پیش نہ کرنے پر28 کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کرنے ، 16کو وارننگ دینے کے علاوہ دو کیس کوریکارڈ مکمل نہ کرنے پر موخر اور ایک سٹور مالک کیخلاف سنگین خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرانے کافیصلہ کیا۔

بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز)زینب جہانداد کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں ہوا۔سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈروبینہ اختر،ممبران کمیٹی ورڈرگ انسپکٹرز موجود تھے ۔ ایڈیشنل ڈی سی نے کہا ڈرگ انسپکٹرزضلع فیصل آباد میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھناؤنے دھندہ کو روکیں ،غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ علاج کے نام پر انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں