ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری مسائل سنے ، دادرسی کی ہدایت

ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری  مسائل سنے ، دادرسی کی ہدایت

چنیوٹ، چناب نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے آفس میں کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے۔

درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے داد رسی یقینی بنانے اوردرخواستوں کا فالو اپ لیکر رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کی۔ انکا کہنا تھاکہ تھانوں میں مسئلہ حل نہ ہو تو شہری بلاجھجھک میرے دفتر تشریف لائیں ،انکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا ۔ شہری گھر بیٹھے درخواست وٹس ایپ نمبر 0370-4022020 پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ ڈی پی او نے کہا شہری ٹریفک قوانین پر عملدر آمد بھی یقینی بنائیں ،اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔ ٹریفک پولیس چنیوٹ نے 24 گھنٹے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر417 چالان اور7لاکھ ر کے جرمانے کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں