مہنگی اشیا بیچنے پر 3 دکاندار گرفتار، مقدمات ،دکانیں سیل

مہنگی اشیا بیچنے پر 3 دکاندار گرفتار، مقدمات ،دکانیں سیل

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اندرون شہر منڈی اور مختلف بازاروں کے وزٹ کیے، مہنگے داموں اشیا خورونوش اور سبزیاں بیچنے والے 3 دکانداروں کو پیرا فورس سے گرفتار کروا کر ایف آئی آر درج اور دکانیں سیل کروا دیں۔

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔ ایڈیشنل ڈی سی جنرل واثق عباس ہرل نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور پھلوں و سبزیوں کی بولیوں کے عمل کا جائزہ لیا۔ سرکاری نرخنامے کی پابندی، ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں اور معیار برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں