ڈی سی ٹوبہ ،اے سی کمالیہ کا ترقیاتی کاموں ، پٹرول پمپس کامعائنہ

ڈی سی ٹوبہ ،اے سی کمالیہ کا ترقیاتی  کاموں ، پٹرول پمپس کامعائنہ

کمالیہ (نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر کرکٹ ایرینا ذیشان کالونی کمالیہ، 58/3 ٹکڑا روڈ، جناح پارک و ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں ۔اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے شہر کے پٹرول پمپس پر مقدار پوری نہ دینے کی شکایات کا جائزہ لیااورعملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو مقررہ مقدار کے مطابق پٹرول و ڈیزل فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں