بچیانہ پولیس کی کارروائی ،مسروقہ بھینس برآمد ،مالک کے سپرد
بچیانہ(نمائندہ دنیا)بچیانہ پولیس نے مسروقہ بھینس برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی۔ ایس ایچ او تھانہ بچیانہ سہیل عمر بلوچ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے۔۔۔
مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے لاکھوں مالیتی مسروقہ بھینس برآمد کرکے اصل مالک مدعی مقدمہ اسلم سکنہ گنگاپور کے حوالے کرکے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بچیانہ کاکہناتھاکہ اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقے کو جرائم سے پاک کردیں گے ۔