خامنہ ای کی شہادت اور ایران پر حملوں کیخلاف ریلی

 خامنہ ای کی شہادت اور ایران پر حملوں کیخلاف ریلی

ایران پر حملے امن کیلئے سنگین خطرہ ،دنیاکو فوری نوٹس لینا چاہیے :مقررین

 جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )شیعانِ حیدر کرار کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت اور ایران پر حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کا آغاز مقامی امام بارگاہ سے کیا گیا جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ایران پر حملوں کی سخت مذمت کی۔

ریلی کی قیادت انجمن حسینیہ کے رہنماؤں تصدق حسین نقوی اور تطہیر شاہ نقوی نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ایران پر حملے خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں اور عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔احتجاجی ریلی میں مردوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ایران کے حق میں اور حملوں کیخلاف نعرے درج تھے ۔پولیس نے ریلی کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں