ون ویلرز نے ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناڈالا
قانونی کارروائی کرنے پر ملزموں کی قابوکرکے دھمکیاں دیں،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون ویلرز کی جانب سے ٹریفک اہلکار کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے کینال روڈ پر ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس دوران ون ویلرز کو روک کر کارروائی کی گئی تو ملزموں کی جانب سے مبینہ طور پر ٹریفک اہلکار کو قابو کر لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دھمکیاں دینے کے ساتھ ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔