شہرمیں برائلر مرغی کے گوشت کا وزن پورا نہ ہوسکا

شہرمیں برائلر مرغی کے گوشت کا وزن پورا نہ ہوسکا

قصاب کلو گوشت کی قیمت میں 900 گرام فروخت کر رہے ،مجسٹریٹس خاموش

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر )پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈی جی انڈسٹریز کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام، ماہ رمضان میں پرائس کنٹرول پر خصوصی توجہ کے باوجود شہر اور گردو نواح میں برائلر مرغی کے گوشت کا وزن پورا نہ ہوسکا قصاب برائلر مرغی کے ایک کلو گوشت کی قیمت میں 900 گرام فروخت کر رہے ہیں قصاب صفائی کے نام پر 100 گرام گوشت کم کر دیتے ہیں۔ڈی جی انڈسٹریز پنجاب نے 29 مئی 2023 کو مراسلہ جاری کیا تھا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ بیشتر دکانوں پر قصابوں کی جانب سے برائلر مرغی کے گوشت میں کمی کی جاتی ہے ،ایک کلو کے پیسوں میں ہزارگرام گوشت ہی دیا جائے لیکن ڈی جی انڈسٹریز کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوڈی جی انڈسٹریز کے مراسلے کا حوالہ دیتے جاری مراسلے میں کہا تھا کہ ہزار گرام سے کم گوشت گوشت فروخت کرنے والے قصاب گرانفروشوں کے زمرے میں آتے ہیں ان کیخلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائیاں کی جائیں جبکہ ماہ رمضان میں مرغی کے گوشت کی خرید و فروخت میں کئی گنا اضافہ جاری ہے ،انتظامی افسر پرائس کنٹرول کارروائیوں کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن برائلر مرغی کے گوشت کا وزن اب بھی پورا نہیں ہوسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں