یوم شہادت حضرت علی ؓ،ڈی پی او کوگوجرہ کاسکیورٹی جائزہ

 یوم شہادت حضرت علی ؓ،ڈی پی او  کوگوجرہ کاسکیورٹی جائزہ

گوجرہ ،پیرمحل (نمائندہ دُنیا،نمائندہ دنیا) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلا ق اﷲ تارڑ نے دورہ گوجرہ میں یو م شہادت حضرت علی ؓکے سلسلہ میں جلسو ں کے روٹس ، دا خلی خارجی راستو ں کا معا ئنہ کیا اور۔۔۔

 جلوس کے راستے پر سی سی ٹی وی کیمرو ں ، واک تھرو گیٹس اور پولیس کی نفری کی تعیناتی کا جا ئزہ لیا اس موقع پر ڈی ایس پی گوجرہ علم دین اور ایس ایچ او ز ، ممبرا ن امن کمیٹی اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او نے ہدا یت کی کہ جلوس کے دورا ن فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئے ۔اما م بار گا ہ حیدریہ کے منتظمین سے ملاقا ت پربا ہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ گوجرہ میں امن کے قیا م کیلئے تما م وسا ئل بروئے کار لا ئے جا ئینگے ۔ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑنے پیرمحل بھی یومِ شہادت حضرت علیؓ کے جلوس کے روٹ کامعائنہ کیااور سکیورٹی بارے ہدایات جاری کیں ۔ڈی پی اونے تھانہ پیرمحل کا بھی دورہ کیا ،انتظامات اور ریکارڈ چیک کیا ،زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں