شورکوٹ: جھنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ، 13 سالہ لڑکا جاں بحق

شورکوٹ: جھنگ روڈ پر ٹریفک  حادثہ، 13 سالہ لڑکا جاں بحق

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)شورکوٹ کے نواحی علاقے محرم سیال کے قریب جھنگ روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 13 سالہ حامد رضا جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار کار نے سڑک پر پیدل چلنے والے حامد رضا کو ٹکر ماری، جبکہ ڈرائیور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں بچے کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔واقعے کے بعد ورثانے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں