سابقہ رنجش ،شہری کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا

سابقہ رنجش ،شہری کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا

ملزم سلیمان نے شکیل کو قابو کر لیا،دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو چھریوں کے وار کرکے لہو لہان کردیا گیا۔تھانہ بچیانہ کے علاقے میں نور حسن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم سلیمان نے شکیل کو قابو کر لیا اور سابقہ رنجش کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ تیز دھار چھری سے وار کرتے ہوئے لہو لہان کر دیا اور بعد ازاں دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں