چنیوٹ: عید کے دوران ریسکیو 1122 نے 205 ایمرجنسیز پر کارروائی کی

چنیوٹ: عید کے دوران ریسکیو 1122  نے 205 ایمرجنسیز پر کارروائی کی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ میں عیدالفطر کے ایام کے دوران ریسکیو 1122 نے ایمرجنسی الرٹ کے تحت 205 واقعات پر بروقت کارروائی کی۔

 رپورٹ کے مطابق 68 روڈ ٹریفک حادثات میں 90 افراد زخمی ہوئے ، جن میں 64 مرد اور 26 خواتین شامل ہیں۔ 43 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 47 کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کرکے فارغ کیا گیا۔ مجموعی طور پر 216 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 107 رہی، جبکہ کرائم کے 6، فالج کے 3 اور فائر کے 2 واقعات پر بھی ریسکیو ٹیموں نے بروقت رسپانس دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں