ماموں کا نجن ،سیاسی، سماجی حلقوں کی طرف سے ایس ایچ او کی کار کر دگی کا سراہا گیا
ماموں کا نجن (نمائندہ دنیا)شہر کے سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے ایس ایچ او طارق محمود کی کارکردگی کو سراہا ہے اور کہا ہے ک۔۔۔ش
ماموں کا نجن (نمائندہ دنیا)شہر کے سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے ایس ایچ او طارق محمود کی کارکردگی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے تعیناتی کے فوری بعد ہی جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر کے ایک مؤثر کرائم فائٹر آفیسر ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔علاقے کے لوگ اب خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں، جبکہ بھتہ خور، رسہ گیر اور سٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ نہ ان کے جرائم کی معافی ہے اور نہ ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی رعایت ہوگی۔ تھانے کو دارالامان بنا دیا گیا ہے اور عملہ عزت کے ساتھ سائلین کے ساتھ پیش آتا ہے ، جس میں انصاف کو ہمیشہ مدنظر رکھا جاتا ہے ۔اہم ترجیح سفارش اور رشوت کی لعنت ختم کرنا ہے اور نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے منشیات کی فروشی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اعلیٰ افسر بھی گاہے بگاہے اس پیغام کی تصدیق کرتے رہتے ہیں۔