پینسرہ:عید پر عوامی نمائندوں کی حلقہ میں موجودگی، شہریوں سے ملاقاتیں
پینسرہ (نمائندہ دنیا )ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد جٹ اور ممبر صوبائی اسمبلی رانا آفتاب احمد خان عید کے دنوں میں اپنے آبائی حلقے میں موجود رہے ،
جہاں انہوں نے مقامی شہریوں کیساتھ نمازِ عید ادا کی۔نماز عید کے بعد دونوں رہنما اپنے ڈیرے پر موجود رہے اور معززینِ علاقہ سے عید ملتے رہے ۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے شہری وفود کی صورت میں آئے اور اپنے نمائندوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ڈیرے پر آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے خود اپنے ہاتھوں سے مہمانوں کی چائے ، مشروبات اور مٹھائی سے تواضع کی۔