چنیوٹ:لوڈر رکشہ اور کار کے تصادم میں 10افراد زخمی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ میں سرگودھا روڈ بائی پاس چوک کے قریب لوڈر رکشہ اور کار کے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں 50 سالہ بخت بانو زوجہ گل عمر، 10 سالہ تسلیم بی بی دختر وزیر گل، 25 سالہ شمیم اختر زوجہ شیر محمد، 33 سالہ بخت زیبا زوجہ نادر خان، 6 سالہ عائشہ، 1 سالہ آنسہ، 8 سالہ عظیم اﷲ، 10 سالہ واجد علی، 3 سالہ ساحل اور 2 سالہ ریاض احمد شامل ہیں۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کیا۔جہاں بعض زخمیوں کا علاج جاری ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو فارغ کردیا گیا ہے ۔