بھوانہ: ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار
پو لیس نے ملزم یاسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،لواحقین کی انصاف کی اپیل
بھوانہ (نمائندہ دنیا )تھانہ کوٹ وساوا کے علاقے چک 143 جھوک کالڑا میں عید کے موقع پر انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جس میں اوباش شخص نے ذہنی معذور 22 سالہ ناصرہ بی بی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔متاثرہ خاندان کے مطابق ملزم یاسر نے بچی کو گھر میں اکیلا پا کر ظلم ڈھایا۔(ن ) کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنیکی اپیل کی ہے ۔