کمالیہ:تیز رفتار ویگن کی ٹکر ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی
کمالیہ(نمائندہ دنیا) نواحی علاقہ چوکی چدھڑ میں ٹریفک حادثہ۔ تیز رفتار ویگن کی دو افراد کو ٹکر۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، دوسرا زخمی ہو گیا ۔
نواحی علاقہ چوکی چدھڑ میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار ویگن نے دو افراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتا ہوا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔