ڈی پی او جھنگ کا عوامی شنوائی نظام کا آغاز

ڈی پی او جھنگ کا عوامی  شنوائی نظام کا آغاز

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے دفتر میں کھلی کچہری اور براہِ راست عوامی شنوائی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے ۔

اس اقدام کے تحت شہری اپنے مسائل براہِ راست ڈی پی او کے سامنے پیش کر رہے ہیں، جس سے فوری داد رسی اور شفافیت کو فروغ مل رہا ہے ۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں