انسداد پولیو مہم، 5 لاکھ 85 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

انسداد پولیو مہم، 5 لاکھ 85 ہزار  بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلعی افسران کے ہمراہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے پولیو ٹیموں کی حاضری، بچوں کو قطرے پلانے کے عمل، ریکارڈ اور مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے لازمی قطرے پلوائیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 5 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ 2343 ٹیمیں فیلڈ میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

ط

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں