منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، ایک کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار

منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، ایک کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا )تھانہ ماموں کانجن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی۔

پولیس نے نواحی گاؤں 492 گ ب کے رہائشی حارث ولد محسن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1320 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں