ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی 97کنال سرکاری زمین واگزار
پیرا فورس، حلقہ گرداور اور پٹواری کے ہمراہ کارروائی ،تعمیرات مسمار کر دی گئیں
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کے وژن کے تحت موضع شریع اعوان تحصیل لالیاں میں ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 97 کنال سے زائد سرکاری زمین واگزار کروا لی گئی۔ریونیو آفیسر غلام عباس طارق نے پیرا فورس، حلقہ گرداور اور پٹواری کے ہمراہ کارروائی کی۔ اس دوران سرکاری زمین پر قائم تعمیرات مسمار کر دی گئیں جبکہ کاشتہ فصل بھی بحق سرکار ضبط کر لی گئی۔