چناب نگر:گیس بحران شدت اختیار کر گیا، شہریوں کو مشکلات
24 گھنٹوں میں صرف 6 گھنٹے گیس فراہم کی جا رہی ہے ،روزمرہ زندگی متاثر
چناب نگر (نامہ نگار )چناب نگر اور ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی غیر یقینی فراہمی کے باعث بحران شدت اختیار کر گیا ہے ، جس سے گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق 24 گھنٹوں میں صرف 6 گھنٹے گیس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ باقی اوقات میں گیس کی بندش معمول بن چکی ہے ۔ طویل بندش کے باعث گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ طلبہ، ملازمین اور مزدوروں کی روزمرہ زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متبادل ایندھن جیسے ایل پی جی اور لکڑی کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔