شورکوٹ :پولیو مہم، 1لاکھ 13ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

شورکوٹ :پولیو مہم، 1لاکھ 13ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

428 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور 5 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )ملک بھر کی طرح شورکوٹ میں بھی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔چیف آفیسر محکمہ صحت جھنگ ڈاکٹر یونس نے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماریہ امداد، ڈاکٹر واصف الطاف، ڈاکٹر زیشان مظہر، ایڈمن آفیسر سوہل انور سمیت دیگر طبی عملہ بھی موجود تھا۔سی او ہیلتھ ڈاکٹر یونس کے مطابق یہ رواں سال کی دوسری پولیو مہم ہے جو 13 اپریل سے 16 اپریل تک جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل بھر میں ایک لاکھ 13 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ اس مقصد کے لیے 428 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور 5 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے اور کسی قسم کی شکایت سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں