ڈی سی جھنگ کا امتحانی مراکز کا دورہ، شفافیت یقینی بنانیکی ہدایت
رول نمبر سلپس کی چیکنگ ،کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، گفتگو
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات و مانیٹرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے امتحانی عملہ کی کارکردگی، طلبہ کی حاضری، رول نمبر سلپس اور شناختی عمل کو چیک کیا۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں شفاف اور منظم ماحول یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے نقل کی روک تھام کے لیے سخت نگرانی پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانات کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنا اور طلبہ کو پرامن ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی کی ہدایت کی۔