ون وے قوانین کی خلاف ورزی پر شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا شہری حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے سوساں روڈ پر ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کے لئے رکاوٹ کا سبب بننے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔