ملت روڈ اور ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل حل

ملت روڈ اور ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل حل

شہریوں کو معیاری سروسز کی فراہمی اولین ترجیح : ایم ڈی واسا ثاقب رضا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا ہے کہ ملت روڈ حق باہو چوک میں ڈرینج اور سیوریج لائن کے سیٹلڈ ہونے کے باوجود متعلقہ علاقوں کو سیوریج ریلیف کی فراہمی میں تیزی لائی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آپریشنز سٹاف نے نگہبانپورہ مین بازار بی بلاک اور مڈ سٹی چوک میں جمع ہونے والا پانی سکر مشینوں کے ذریعے نکال کر صورتحال کو معمول پر لے آیا، جبکہ اس عمل کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر O&M فرخ صغیر نے کی۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ شادمان ڈسپوزل سٹیشن مکمل طور پر آپریشنل ہے ، جس کی وجہ سے ملحقہ علاقے چباں مین روڈ، اسلامیہ پارک، چباں گلی نمبر ایک سے گلی نمبر سات، خدیجہ محمود ٹرسٹ ہسپتال روڈ اور اطراف کے تمام علاقے سیوریج کے پانی سے کلیئر کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ آپریشنز سٹاف متحرک اور مشینری مکمل طور پر فعال ہے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے ، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں