ٹرک کھڑا کرکے روڈ بلاک کر نیوالے ڈرائیور کو کرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹرک کھڑا کرکے روڈ بلاک کرنے والے ڈرائیور کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین شاہراہ پر ٹرک کھڑا کرکے ٹریفک کروانے میں رکاوٹ پیدا کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے ساتھ حادثے کی وجہ بھی بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔