خلاف قانون پریشر بوائلر آپریٹ کرنیوالے 3افراد پر مقدمہ

خلاف قانون پریشر بوائلر آپریٹ کرنیوالے 3افراد پر مقدمہ

انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کی جانب سے کارروائی ،مختلف علاقوں کو چیک کیا

فیصل آباد)سٹی رپورٹر(خلاف قانون پریشر بوائلر آپریٹ کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ جھمرہ کے علاقے میں انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو چیک کیا گیا۔ اس دوران نجی یونٹ میں تین افراد کو غیر قانونی طور پر خلاف قانون پریشر بوائلر آپریٹ کرتے ہوئے پایا گیا۔ جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے تھے ۔ جن کے خلاف واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں