مین شاہراہ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے 4 افراد کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مین شاہراہ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ریڑھی بان افراد کو گرفتار کرلیا۔ جو مین شاہراہ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔