گھر گھس کر ماں بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

گھر گھس کر ماں بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

ملز موں نے نسیم نامی خاتون اور اس کے بیٹے پر تشدد کیا ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں گھس کر ماں بیٹے کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نسیم نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر انہیں قابو کر لیا اور ڈنڈا سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں