فیصل آباد پولیس کی کارروائیاں، 48جرائم پیشہ عناصر گرفتار
منشیات، اسلحہ اور اشتہاری ملز موں کے خلاف کریک ڈاؤن، سامان برآ مد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 48 جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 48 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان میں 18 منشیات فروش بھی شامل ہیں، جن کے قبضے سے 10 کلو 570 گرام چرس، 2 کلو 580 گرام ہیروئن، 1 کلو 450 گرام آئس اور 193 لٹر شراب برآمد کی گئی۔مزید برآں ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 15 اشتہاری ملزمان اور 10 عدالتی مفروروں کو بھی حراست میں لے کر پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔