ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رقم ہتھیانے کی نیت سے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔