ریلوے سٹیشن روڈ پر غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ، ٹریفک جام معمول

ریلوے سٹیشن روڈ پر غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ، ٹریفک جام معمول

مسافروں، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشن روڈ پر غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈز کے باعث ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے ۔ٹیکو پارک کے سامنے ریلوے اسٹیشن روڈ کے دونوں اطراف ٹیکسی ڈرائیوروں نے خود ساختہ اسٹینڈ قائم کر کے سڑک پر قبضہ جما رکھا ہے ، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔غیر قانونی پارکنگ کے باعث سڑک تنگ ہو چکی ہے جبکہ مسافروں، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ریلوے اسٹیشن اور بس سٹینڈ کے قریب رش کے اوقات میں صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے اور ٹریفک مکمل طور پر جام ہو جاتا ہے ، جس سے ایمبولینسز سمیت ہنگامی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوتی ہے ۔شہریوں کے مطابق گوجرہ روڈ پر ریلوے کی منظور شدہ ٹیکسی اسٹینڈ موجود ہونے کے باوجود ڈرائیور فیس سے بچنے کے لیے سڑک پر غیر قانونی طور پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس، پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کر کے غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈز کا خاتمہ اور ٹریفک کی روانی بحال کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں