ٹوبہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 4 لاکھ 33 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

 ٹوبہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 4 لاکھ  33 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے سٹی ہسپتال میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

انہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم گجر، دیگر افسر اور والدین بھی موجود تھے ۔سی ای او ہیلتھ کے مطابق ضلع بھر میں 13 تا 16 اپریل جاری مہم کے دوران 4 لاکھ 33 ہزار 838 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جس کے لیے 2071 ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں