پولیس لائنز میں جنرل پریڈ، افسروں و جوانوں کی شرکت

پولیس لائنز میں جنرل پریڈ، افسروں و جوانوں کی شرکت

فٹنس اور ڈسپلن میں بہتری کیلئے پریڈ ناگزیر ہے : سی پی او صاحبزادہ بلال عمر

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس لائنز فیصل آباد میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پریڈ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ کیا اور ملازمان کا ٹرن آؤٹ چیک کیا۔پریڈ میں لائن آفیسر سمیت ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ٹریفک پولیس نے شرکت کی۔ ایس پی سعید احمد نے پولیس کے چاک و چوبند دستے سے سلامی لی۔اس موقع پر سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا تھا کہ پریڈ پولیس فورس کے جوانوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط رکھتی ہے ۔ جنرل پریڈ کا مقصد پولیس اہلکاروں کی فزیکل فٹنس اور ڈسپلن میں بہتری لانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں