قتل کے مقدمے میں مطلوب 3 اشتہاری ملزم گرفتار
مکوآنہ (نمائندہ دنیا )سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم جاوید، اکرم اور مقدس سابقہ لڑائی جھگڑے کی بنا پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث تھے ، جس کے نتیجے میں پرویز جاں بحق ہو گیا تھا، جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔