آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے 30 سے زائد ممالک آج لندن میں سر جوڑیں گے
لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز دوبارہ کھلوانے کیلئے لندن میں 30 سے زائد ممالک کے فوجی منصوبہ سازوں کے ساتھ 2 روزہ کانفرنس آج ہو رہی ہے۔
برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق کانفرنس میں فوجی منصوبہ ساز اپنے ممالک کی صلاحیتوں، کمانڈ اور کنٹرول کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ ملٹری فورسز کی خطے میں تعیناتی پر بھی بات کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے کانفرنس میں پیش کیے گئے کسی بھی فوجی منصوبے کو پائیدار جنگ بندی معاہدے کے بعد آگے بڑھایا جائے گا۔