شہر قائد میں چند گھنٹے میں 4 ٹریفک حادثات، 4 افراد جان سے گئے

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں چند گھنٹے میں 4 ٹریفک حادثات میں 4 افراد جان سے گئے۔

سہراب گوٹھ لیاری ایکسپریس وے پر موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا کر سلپ ہوگئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، بلدیہ رئیس گوٹھ میں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔

ملیرمیں گاڑی کی ٹکر سے ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، کورنگی کراسنگ پر ٹینکر کی ٹکر سے زخمی شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

رواں سال مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے باعث 415 افراد جاں بحق ہوئے، ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 132 ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں