ٹرمپ انتظامیہ کا امیگرینٹس کو ملازمتوں سے دور کرنے کے منصوبے پرعمل شروع
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے امیگرینٹس کوملازمتوں ،ہاؤسنگ اورہیلتھ کیئر سے دور کرنے کے منصوبے پرعمل شروع کردیا، اقدام سے قانونی طور پر مقیم شہریوں پر امریکا چھوڑنے کیلئے دباؤ بڑھے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بوسٹن ایئر پورٹ پر 3 عشروں سے کام کرنے والے سوشل سکیورٹی نمبر کے حامل کئی ملازم فارغ کر دیئے گئے، ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکی شہریوں، گرین کارڈ ہولڈرز اور بعض دیگر افراد کو رسائی دی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق امیگرینٹس کو نوکریوں، علاج، فنانشل سروسز، ٹیکس کریڈٹ، ڈے کیئر سے دور کیا جا رہا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا مقصد ہے کہ امیگرینٹس امریکا چھوڑدیں، امریکا آنے والوں کو مراعات حاصل نہ ہوں۔
کئی امیگرینٹس نے ڈر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانا، ڈاکٹروں کو دکھانا اور سیاست کیلئے جانا چھوڑ دیا ہے، مستقل قانونی درجہ نہ رکھنے والے ایک لاکھ 16 ہزار افراد امریکا چھوڑ چکے ہیں۔