حزب اللہ کا اسرائیل پر ایک روز میں مجموعی طور پر 24 حملے کرنے کا دعویٰ

بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل میں مجموعی طور پر 24 حملے کئے جن کا ہدف اسرائیلی فوجی دستے، گاڑیاں اور فوجی تنصیبات تھیں۔

تنظیم کے مطابق اس نے مختلف علاقوں میں راکٹوں کے متعدد سلسلے، توپ خانے کی فائرنگ اور ڈرون حملوں کے ذریعے اسرائیلی افواج کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں پانچ مرکاوا ٹینکوں، ایک فوجی بلڈوزر اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ میرون ایئر سرویلنس بیس، لیمان، شمیرہ اور یارا میں موجود اسرائیلی فوجی بیرکس بھی حملوں کی زد میں آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں