ہیڈ ماسٹر ملک نثار احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب، خراج تحسین
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 352 گ ب میں ہیڈ ماسٹر ملک نثار احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔
ایم این اے بلال بدر چوہدری مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر معزز شخصیات اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ مقررین نے ملک نثار احمد کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا گیا ۔