ڈی پی او کی تھانہ سٹی میں کھلی کچہری ، مسائل سنے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز حل کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا
کھلی کچہری میں ڈی ایس پی صاحبان، ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران،شہریوں نے شرکت کی ڈی پی او نے کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنے اور فوری دادرسی کیلئے احکامات جاری کئے ۔