مضر صحت گوشت برآمد، 2 ملزم گرفتار
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پٹرولنگ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مضر صحت گوشت کی بڑی کھیپ برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پٹرولنگ پوسٹ چک نمبر 390 ج ب کے قریب مشکوک کار کی تلاشی کے دوران گاڑی کی ڈگی سے بھینس کا گوشت برآمد ہوا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے معائنہ کے بعد گوشت کو مضر صحت قرار دیا، جس پر 5 من وزنی گوشت موقع پر تلف کر دیا گیا۔ملزمان کی شناخت ابراہیم اور غلام مجتبیٰ کے طور پر ہوئی، جنہیں تھانہ سٹی ٹوبہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔