نوجوان مبینہ طور پر نشہ آور چیز کھانے سے بے ہوش
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایوب چوک کے قریب ایک نوجوان مبینہ طور پر نشہ آور یا زہریلی چیز کھانے کے باعث بے ہوش ہو گیا۔
متاثرہ شخص سڑک کنارے بے ہوش حالت میں پایا گیا، جس پر ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی گئی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور متاثرہ شخص کو مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔متاثرہ شخص کی شناخت ندیم حیدر ولد شہزاد حسین، عمر 21 سال، سکنہ ریاض چوک سیٹلائٹ ٹاؤن کے طور پر ہوئی ہے ۔