شورکوٹ:ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر، شہری پریشان

شورکوٹ:ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر، شہری پریشان

ڈاک خانہ اور پولیس خدمت مرکز کے چکر لگانے پر شہریوں کی شکایات

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )شورکوٹ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں طویل تاخیر شہریوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گئی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے لائسنس کے لیے درخواست دیے ہوئے چھ ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے ، تاہم تاحال انہیں لائسنس موصول نہیں ہو سکے ۔متاثرہ افراد کے مطابق وہ متعدد بار ڈاک خانہ کے چکر لگا چکے ہیں، مگر ہر بار انہیں یہی جواب دیا جاتا ہے کہ ان کے لائسنس ابھی تک موصول نہیں ہوئے ۔شہریوں نے بتایا کہ انہوں نے پولیس خدمت مرکز سے آن لائن درخواستیں جمع کروائی تھیں، لیکن طویل انتظار کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ ایپلی کیشن پر اسٹیٹس چیک کرنے پر پرنٹنگ کے عمل میں کا پیغام ظاہر ہوتا ہے جو کئی ماہ سے تبدیل نہیں ہوا۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چھ ماہ قبل درخواست دینے والے شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس فوری طور پر پرنٹ کر کے فراہم کیے جائیں تاکہ انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں